حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 209
حقائق الفرقان ۲۰۹ سُورَةُ الْبَقَرَة ایک طرف تم کو میں اپنے احسانات اس لئے یاد دلاتا ہوں کہ تا تمہاری سوئی ہوئی فطرتیں بیدار ہو کر محسن کے بھیجے ہوئے شخص کو تسلیم کر لیں۔اگر تم میرے بھیجے ہوئے یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو تو یا درکھو کہ جیسی بزرگی میں نے تم کو اپنے اور انبیاء کے قبول کرنے پر دی تھی ویسی اب دوں گا اور تمہارے تمام خوف حزن فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ لا هُمْ يَحْزَنُونَ کے ماتحت دور کر دوں گا لیکن اگر تم اس کی اتباع نہیں کرو گے تو یا درکھو کہ ایک وہ دن آنے والا ہے کہ اس وقت کوئی کسی کے کام نہیں آئے گا۔نہ اُس روز کسی کی سفارش قبول ہوگی اور نہ کسی کو جرمانہ لے کر بغیر سزا کے چھوڑا جاوے گا اور نہ وہاں پر کوئی کسی کی مدد کر سکے گا۔البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۳۱ / اکتوبر ۱۹۱۲ صفحه ۵۶) ۴۹۔وَاتَّقُوا يَوْمًا لَا تَجْزِى نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَيْئًا وَ لَا يُقْبَلُ مِنْهَا شَفَاعَةً وَلَا يُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْكَ وَلَا هُمْ يُنْصَرُونَ - ترجمہ۔اور تم اُس دن سے ڈر جاؤ جس دن کوئی آدمی کسی آدمی کے ذرہ کام نہ آئے گا اور نہ کوئی سفارش قبول ہوگی اس کی طرف سے اور نہ کفارہ ہی لیا جائے گا اُس کی طرف سے اور نہ اُن کو کہیں سے مدد ہی ملے گی۔تفسیر۔احمدی قوم پھر قادیان کے رہنے والے خصوصیت سے اس پر غور کریں۔ایک وقت ایسا آ جاتا ہے کہ کوئی جی کسی جی کے کام نہیں آسکتا۔والدہ کو کتنی محبت ہوتی ہے مگر ذرا بچے کے پیٹ میں درد اُٹھے وہ اس درد کو بانٹ ہی نہیں سکتی۔سب سے زیادہ محبت کرنے والے تو پیر ہوتے ہیں۔ان پیروں میں سے سب سے بزرگ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جنہوں نے ہمیں لگنے لموتنے تک کی جانچ سکھائی۔پھر ہم نے اپنے امام کو دیکھا۔میں بیمار ہوتا تو وہ میرے لئے قربانیاں کرتے اور بار بار مکان کی تبدیلی کراتے اور دم بدم خبر منگواتے۔ایسا درد کسی میں ہوسکتا ہے؟ پھر بھی جب وہ فوت ہونے لگے تو ہم نے کیا کر لیا۔بعض وقت سفارش بھی لے جو جو شخص اُن میرے ہدایت ناموں کی پیروی کرے گا اُسے کسی قسم کا نہ آئندہ خوف ہوگا اور نہ گزشتہ ہی عمل کے لئے وہ غمگین ہوگا۔( ناشر )