حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 208 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 208

حقائق الفرقان ۲۰۸ سُورَةُ الْبَقَرَة سے نکالا گیا تو لبِن أُخْرِجْتُمُ لَنَخْرُجَنَ مَعَكُمْ وَلَا نُطِيْعُ فِيكُمْ أَحَدًا اَبَدًا وَ إِنْ قُوتِلْتُم لنَنْصُرَتكم (الحشر:۱۲) کہنے والے کچھ کام نہ آئے۔پھر جب مدینہ سے نکالے گئے تو ان کا کوئی مددگار نہ ہوا۔اسی طرح مسلمانوں کے ساتھ بھی معاملہ ہوا۔سپین سے ایک دن میں نکال دیئے گئے لاکھوں لاکھ تھے جنہوں نے جانے سے ذرا چون و چرا کی ان کو عیسائی بنالیا گیا۔اب سیاحوں سے پوچھو اسلام کا وہاں نام نشان تک نہیں۔مسجدیں ہیں اور چند عدالت کے کمرے۔وہ تمہارے رُلانے کے لئے رکھ چھوڑے ہیں۔۔غرض اگر بنی اسرائیل کو یہ احسان یاد دلایا ہے تو مسلمانوں کے فرعون کو خشکی میں غرق کر کے اس کے بعد کئی انعامات ان پر کئے ہیں۔اب اگر وہ ناشکری کریں گے تو سزا پائیں گے۔جس طرح حضرت موسیٰ کو چالیس روز خلوت میں رکھا اُسی طرح ہماری سرکا ر بھی غار حرا میں رہے۔الفضل جلد نمبر ۱۷ مورخه ۸ /اکتوبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵) اسراءیک کے معنے ہیں بہادر سپاہی اے بہادر سپاہی یعنی اسحق کی اولا د تم میرے وہ احسانات یاد کرو جو میں نے تم پر اور تمہارے بزرگوں پر کئے۔احسان اللہ تعالیٰ نے اس لئے یاد دلائے کہ یہ انسان کا فطری تقاضا ہے کہ جب وہ اپنے محسن کے احسانات یاد کرتا ہے تو خواہ مخواہ اُس کے دل میں اپنے محسن کی محبت پیدا ہوتی ہے اور اس کا دل چاہتا ہے کہ میں بھی اپنے محسن کو کسی طرح سے خوش رکھوں۔اُس کی فرمانبرداری اور اس کا شکریہ ادا کروں کہ شکریہ اور فرمانبرداری میں خدا کی رحمت اور اُس کے فضل کی ترقی کا راز پنہاں ہے۔اس لئے خدا نے فرمایا کہ أَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى العلمينَ " پھر اگلی آیت میں یہ فرما کر ڈرایا کہ وَاتَّقُوا يَوْمًا لَا تَجْزِى نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ - ٣ لے اگر تم نکال دیئے جاؤ گے ملک سے تو ہم بھی ضرور نکل کھڑے ہوں گے تمہارے ساتھ اور ہم تو تمہارے مقدمہ میں کبھی کسی کی بات نہ مانیں گے اور اگر تم سے لڑائی ہونے لگے گی تو ہم ضرور تمہاری مدد کریں گے۔(ناشر) اور میں نے ہی تم کو بزرگی دی تھی (اس وقت کے) سب لوگوں پر۔(ناشر) سے اور تم اُس دن سے ڈر جاؤ جس دن کوئی آدمی کسی آدمی کے ذرہ کام نہ آئے گا۔(ناشر)