حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 205 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 205

حقائق الفرقان ۲۰۵ سُوْرَةُ الْبَقَرَة - يُبَنِي إِسْرَاءِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَإِنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى العلمين - ترجمہ۔اے یعقوب کی اولا دا تم میرے ان انعاموں کو یاد کرو جو میں نے تم پر کئے تھے اور میں نے ہی تم کو بزرگی دی تھی (اس وقت کے ) سب لوگوں پر۔تفسیر - يبني اسراویل۔اللہ تعالیٰ مخاطب کرتا ہے ایک قوم کو اور فرماتا ہے کہ تم بہادر سپاہی کی اولا د ہو اور بہادر بنو۔میں سمجھتا ہوں تمہیں بھی مخاطب کر کے یہی کہتا ہے۔تم اپنے بزرگوں کو دیکھو کہ کس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وصحابہ کرام نے اسلام کی اشاعت میں اپنی جان تک لڑا دی۔صحابہ ایسے بہادر تھے کہ ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا دریا کے کنارے پر جاؤ کچھ کام ہے۔تین سو آدمی روانہ ہوئے اور میں حیران ہوں کہ یہ نہیں پوچھا کہ ہماری رسد کا کیا انتظام ہو گا۔کچھ کھجوریں مدینہ سے لے گئے جو رستے ہی میں ختم ہو گئیں۔جب کچھ پاس نہ رہا تو کیکر کے پتے پھانک کر گزارہ کرتے رہے۔پھر ایک ویل مچھلی مل گئی جس پر تین سو آدمیوں نے سترہ روز تک گزارہ کیا۔دیکھو اتباع کی کیا محبت تھی جو ان لوگوں میں تھی اب میں دیکھتا ہوں کہ کسی کو مالی نقصان ہی پہنچ جائے یا عزت میں فرق آ جاوے یا کسی کے خیال کے خلاف ہی کوئی حکم شرعی ہو تو اسے گراں گزرتا ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱،۱۰) اللہ تعالیٰ ہمارا مالک، ہمارا خالق، ہمارا رازق کثیر اور بے انتہا انعام دینے والا مولیٰ فرماتا ہے کہ میری نعمتوں کو یاد کرو۔انسان کے اندر قدرت نے ایک طاقت ودیعت رکھی ہے کہ جب کوئی اُس کے ساتھ احسان کرتا ہے تو اس کے اندر اپنے محسن کی محبت پیدا ہوتی ہے جُبِلَتِ الْقُلُوبُ عَلَى حُتِ مَنْ أَحْسَنَ الیھا۔اور ایسا ہی اُس آدمی سے اُس کے دل میں ایک قسم کی نفرت اور رنج پیدا ہو جاتا ہے جس سے اُس کو کسی قسم کی تکلیف یا رنج پہنچے اور یہ ایک فطرتی اور طبعی تقاضا انسان کا ہے۔پس اسی فطرت اور طبیعت کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ اس مقام پر فرماتا ہے کہ اللہ کریم کے احسانوں کا مطالعہ کرو