حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 200 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 200

حقائق الفرقان ۲۰۰ سُورَةُ الْبَقَرَة پس جو ان کتابوں میں سچ ہے اس کو اپنی تعلیم میں لے کرسچا ثابت کر دیا اور جو جھوٹ ہے اس کی تکذیب کر دی۔مثلاً یہود کہتے ہیں کہ خدا ایک ہے اور سیمی کہتے ہیں کہ خدا تین ہیں۔پس فرمایا۔لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ ثَالِثُ ثَلَثَةِ (المائدة: ۷۴) وَلَا تَكُونُوا اَوَلَ كَافِر ہے یعنی تم پڑھے ہوئے کافر بنو گے تو اول درجہ کے کافر کہلاؤ گے۔گو مشرک پہلے کافر ہوئے تھے مگر وہ جاہل تھے۔اس لئے پڑھے ہوؤں سے کہا کہ تم اول درجہ کے کافر بنو گے کیونکہ تم کو منہاج نبوت کا علم ہے اور پھر کافر بنے۔ثمنا قليلا کے یہ معنے نہیں کہ قرآن کی قیمت تھوڑی نہیں لینی چاہیے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جھوٹے مسئلے بنا کے اپنی بڑائی یا دنیا چاہنا بہت برا ہے۔قرآن مجید میں آیا ہے کہ قُلْ مَتَاعُ الدُّنْيَا قليل ( النساء: ۷۸) جس سے تمنا قليلا کے معنے کھل سکتے ہیں۔فَاتَّقُونِ۔میرا تقوی اختیار کرو۔(ضمیمہ اخبار بدر جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰) اول نمبر کے کافر نہ بنو یا پہلا برانمونہ تم نہ بنو کہ دوسرے اس سے متاثر ہوں گے اور سب کا گناہ تمہارے ذمہ پر ہو گا۔کلام الہی کی بے ادبی نہ کرو۔جس شخص نے بہار دانش لکھی ہے اُس نے کسی سے پوچھا کہ کیا کر رہے ہو؟ جواب دیا اِنَّ كَيْدَكُن عَظیم۔(یوسف: ۲۹) کی تفسیر کر رہا ہوں۔راگ والی کتاب کسی نے بنائی اور او پر لکھ دیا يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ (الزمر: 19) سب لا تَشْتَرُوا بِایتِی ثَمَنًا قَلِیلا کی خلاف ورزی ہے۔(البدر جلد ۸ نمبر ۳ مورخه ۲۶ نومبر ۱۹۰۸ء صفحه ۳) ۴۳، ۴۴- وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقِّ بِالْبَاطِلِ وَ تَكْتُمُوا الْحَقَّ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ وَاقِيمُوا الصَّلوةَ وَأَتُوا الزَّكَوةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ - ترجمہ۔اور کھرے کھوٹے کو نہ ملادو اور ناحق نہ چھپاؤ حق کو جب کہ تم کو بخوبی معلوم ہے۔اور نمازوں لے البتہ البتہ کا فر ہو گئے جنہوں نے کہا اللہ تین میں کا تیسرا ہے۔( ناشر ) سے تم جواب دو کہ دنیا کا فائدہ تھوڑا ہی سا ہے سے کچھ شک نہیں کہ تم عورتوں کی تدبیر بڑی ہوتی ہے۔۴، جو بات سنتے ہیں اور اچھی بات کی پیروی کرتے ہیں۔(ناشر)