حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 192 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 192

حقائق الفرقان ۱۹۲ سُورَةُ الْبَقَرَة اور اس عمر میں قرآن مجید نے نہیں سمجھایا تو پھر تم کیا سمجھاؤ گے؟ میری یہ حالت ہے کہ بیٹھتا ہوں تو پیر دکھی ہوتے ہیں کھڑا ہوتا ہوں تو محض اس نیت سے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ پڑھتے تھے۔میں نہیں جانتا میرا کتنا وقت ہے میں اس راہ سے ناواقف ہوں إِنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ لَّا نَكْتُبُ وَلَا نَحْسُب (صحيح البخاري، كتاب الصوم، باب قول النبی ﷺ لا نكتب و لانحسب، روایت نمبر ۱۹۱۳) میں نے ملازمت بھی کی مگر اس میں بھی گھڑی نہیں رکھی۔میں نے روٹی بھی نہیں کھائی اور اگر چائے کی پیالی بھی نہ آتی تو اس کا بھی محتاج نہیں تھا۔تمہاری بھلائی کے جوش میں میں ان چیزوں کی پرواہ نہیں کرتا۔مجھے کیا معلوم ہے کہ پھر کہنے کا موقع ملے گا یا نہیں موقع ہو تو تو فیق ہو یا نہ ہو۔اس لئے میں نے ضروری سمجھا کہ تم کو حق پہنچا دوں۔پس میری سنو اور خدا کے لئے سنو ! اسی کی بات ہے جو میں سناتا ہوں میری نہیں کہ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ( آل عمران : ۱۰۴) غرض تفرقہ نہ کرو وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَاصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ اِخْوَانًا (آل عمران : ۱۰۴)۔اللہ کا فضل یاد کرو جب کہ تم باہم اعداء تھے۔نظارہ تفریق اللہ تعالیٰ نے تمہارے دلوں میں محبت پیدا کر دی اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ تم باہم بھائی بھائی ہو گئے۔تم خود غور کرو تم جو یہاں موجود ہو سب کے ذوق الگ، سب کی طرز کلام اور طریق بیان جدا، شکلیں الگ اور زبانیں الگ ہیں اور تمہارے لباس ایک دوسرے سے نہیں ملتے ، پگڑیوں کے رنگ ان کے باندھنے کے طریق سب جدا جدا ہیں۔اکبر کے زمانہ میں بڑی خوبصورت پگڑیاں باندھنے کا طریق تھا ایک پگڑی سیدھی سادھی نور دین کی سی تھی دربار میں اس سے کہا گیا کہ تم کو پگڑی باندھنی نہیں آتی ؟ اس نے کہا کہ مجھے تو آتی ہے یہ باقی عورتوں لے ہم اُمی لوگ ہیں، نہ ہم لکھتے ہیں اور نہ ہم حساب کرتے ہیں۔(ناشر) ۲؎ اور مضبوط پکڑو، اپنے آپ کو بچاؤ حبل اللہ کے ذریعہ سے اور ایک دوسرے سے الگ نہ ہو۔۳، اور اللہ کے احسان نہ بھولو جو تم پر ہیں وہ دن یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اُسی نے تمہارے دلوں میں اُلفت پیدا کی تو اس نعمت سے تم بھائی بھائی ہو گئے۔(ناشر)