حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 170 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 170

حقائق الفرقان ۱۷ سُوْرَةُ الْبَقَرَة فَسَجَدُوا إِلا إِبْلِيسَ الى وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَفِرِينَ (البقرة: ۳۵) اور لفظ مِن کے معنے بعض کے ہوتے ہیں اور گان ماضی کا صیغہ ہے اور اخبار الدول اور آثار الاول کی چوتھی فصل میں لکھا ہے۔رَوَى مُجَاهِدٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ فِي الْأَرْضِ قَبْلَ الْجِنَّ خَلْقُ يُقَالُ لَهُمُ الْجِنَّ وَالْبُنَّ وَالهِمَّ وَالرَّةَ وَانْقَرَضُوا وَ ذَكَرَ غَيْرُهُ أَنَّ أَوَّلَ مَنْ سَكَنَ الْأَرْضَ أُمَّةٌ يُقَالُ لَهُمُ الْجِنَّ وَالْبُنُ ثُمَّ سَكَنَهَا الْحِنُ قَامُوا يَعْبُدُونَ اللَّهَ زَمَانًا فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْأَمَدُ فَفَسَدُوا فَأَرْسَلَ اللهُ إِلَيْهِمْ نَبِيًّا مِنْهُمْ لِقَوْلِهِ تَعَالَى يَا مَعْشَرَ الْجِنَّ وَالْإِنْسِ أَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ وَقِيْلَ مَلِكًا مُنْذِرًا يُقَالُ لَهُ يُوْسُفُ فَلَمْ يُطِيْعُوهُ وَ قَاتَلُوا فَأَرْسَلَ اللهُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةَ فَأَجَلَّتْهُمْ إِلَى الْبِحَارِ - اور تفسیر فتح البیان میں لکھا ہے۔أَفَسَدَتِ الْجِنَّ فِي الْأَرْضِ فَبَعَثَ إِلَيْهِمْ طَائِفَةً مِنَ الْمَلَائِكَةِ فَطَرَدُوهُمْ إِلَى الْبِحَارِ وَرُؤُوسِ الْجِبَالِ وَأَقَامُوا مَكَانَهُمْ - ( فتح البيان) ا ان سب نے اس کی اطاعت کی مگر ابلیس نے ابا کیا اور گردن کشی کی اور باغیوں میں سے ایک وہ بھی ہو گیا۔۲؎ مجاہد، ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ جن سے پہلے یہاں زمین پر ایک لوگ رہتے تھے جنہیں جن ، بن طم ، رم کہتے تھے اور وہ سب نا پید ہو گئے اور ایک شخص کا قول ہے کہ زمین کے پہلے باشندے ایک قوم تھی جنہیں جن اور بن کہتے تھے۔پھر اُس پر جن آباد ہوئے۔کچھ دنوں تو اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار بندے بنے رہے پھر لگے شرارتیں کرنے تو اللہ تعالیٰ نے انہی میں سے ان کی طرف ایک نبی بھیجا چنا نچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اے گر وہ جن و انس کیا تم میں سے تمہاری طرف رسول نہیں آئے؟ کہتے ہیں ڈرانے والا بادشاہ۔اس کا نام تھا یوسف۔انہوں نے اُس کا کہا نہ مانا اور اس سے لڑنے کو کھڑے ہوئے۔تب اللہ تعالیٰ نے ان پر فرشتوں کو بھیجا انہوں نے ان باغیوں کو سمندر کی طرف نکال دیا۔۳ جنوں نے زمین میں فساد برپا کیا اللہ تعالیٰ نے ان پر ملائکہ کو بھیجا وہ انہیں پہاڑوں اور سمندر کی طرف بہن کا کر ان کی جگہ آباد ہو گئے۔