حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 8 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 8

حقائق الفرقان Δ سُوْرَةُ الْفَاتِحَةِ تمہید سُوْرَةُ الْفَاتِحَةِ مَكَّيَّةٌ اس سورہ شریف کی بہت سی تفاسیر لوگوں نے لکھی ہیں۔ہمارے گھر میں اس سورۃ کی ایک قلمی تفسیر باریک لکھی ہوئی ساٹھ جزو کی تھی۔حضرت صاحب ( مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام) نے تین مبسوط تفسیریں اس سورہ شریف پر لکھی ہیں جن میں سے ایک اُردو میں ہے اور کتاب براہین احمدیہ میں ہے اور دو عربی زبان میں ہیں۔ایک کا نام "کرامات الصادقین ہے اور دوسری کا نام اعجاز مسیح ہے۔وہ بڑا خوش قسمت ہو گا جس کو اللہ تعالیٰ توفیق دے کہ وہ کم از کم ان تفاسیر کا مطالعہ کرے۔میں اس امر کی طرف تم کو خاص توجہ دلاتا ہوں۔جو عربی نہیں جانتے وہ کم از کم اُردو کو پڑھ لیں۔عبدہ مصری نے بھی ایک کتاب سورۃ فاتحہ کی تفسیر میں الگ لکھی ہے اور ایک ضخیم کتاب سورۂ فاتحہ کی تفسیر میں صدر الدین قنوی نے لکھی ہے۔فاتحہ خلف الامام بچپن سے لے کر اس بڑھاپے تک جو کچھ میں نے تحقیقات کی ہے اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کا پڑھنا ضروری ہے۔(خواہ انسان الگ نماز پڑھتا ہو خواہ جماعت کے ساتھ کسی امام کے پیچھے پڑھ رہا ہو ہر دو صورتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنی چاہیے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بھی یہی عمل درآمد تھا۔ایڈیٹر )۔تعداد رکعات چونکہ سورہ فاتحہ کا ہر رکعت میں پڑھنا ضروری ہے اس واسطے ایک مسلمان دن رات میں سورۃ فاتحہ عمو ما۸۰ بار پڑھتا ہے یا کم از کم ۴۰ بار۔کیونکہ رکعات کی تفصیل یہ ہے۔