حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 9 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 9

سُوْرَةُ الْفَاتِحَةِ ۱۲ ۱۳ 1۔۶۲ حقائق الفرقان فجر : سنت ۲۔فرض ۲ ظہر : سنت ۴۔فرض ۴۔سنت ۴ عصر : سنت ۴۔فرض ۴ مغرب : فرض ۳- سنت ۲ نفل ۲ ۹ عشاء : فرض ۴ سنت ۴۔وتر ۳ نفل ۲ میزان پانچ نماز : اشراق : ۲ ضحی : ۸ تهجد : کل میزان زوال: ۴ تحیۃ الوضو : ٦ تحیۃ المسجد : ۶ اگر اشراق اور اوابین کے نوافل انسان نہ پڑھ سکے اور ایسا ہی ظہر اور مغرب اور عشاء کے نوافل بھی نہ پڑھ سکے اور ظہر، عصر اور عشاء کی سنتیں بجائے چار کے دو پڑھے تو تہجد ملا کر پھر بھی ۴۰ رکعتیں ہو جاتی ہیں۔سنتوں کی تاکید بڑے بڑے تجربہ کاروں کا قول ہے کہ جو لوگ مستحب کے ادا کرنے میں سستی کرتے ہیں وہ رفتہ رفتہ سنتوں کے تارک ہو جاتے ہیں اور جولوگ سنتوں کے تارک ہوتے ہیں وہ رفتہ رفتہ فرائض سے غافل ہو جاتے ہیں اور فرائض سے غافل ہونے والے کے واسطے فتوای سخت ہے۔ایک غلط فہمی کا ازالہ حضرت صاحب ( مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام) کی عادت تھی کہ آپ فرض پڑھنے کے بعد