حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 154 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 154

حقائق الفرقان ۱۵۴ سُوْرَةُ الْبَقَرَة ۲۵،۲۴ - وَ اِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّنْ مِثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ اِنْ كُنْتُم صُدِقِينَ - فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا وَ لَنْ تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ أُعِدَّتُ لِلْكَفِرِينَ - ترجمہ۔اور اگر تم کو شک ہے (اللہ کے کلام ہونے میں ) اس کلام میں جو ہم نے اتارا اپنے بندے ( پیارے محمد ) پر تو لاؤ تو ایک سورت اس کے جیسی اور بلا ؤ تمہارے ہی حمایتیوں کو اللہ سے الگ ہو کر جب تم سچے ہو۔جب تم کر ہی نہ سکے اور کبھی کر بھی نہ سکو گے تو بچو اس آگ سے جس کے سلگنے کا سبب آدمی اور پتھر ہیں وہ آگ تیار کی گئی اور دہکائی گئی حق چھپانے والوں کے لئے۔تفسیر۔اب جب فرمانبردار بنتا ہے تو فرمان کی ضرورت ہے وہ فرمان قرآن ہے جو ہم نے تو اپنے بندے پر نازل کیا۔اگر اس کے کلام الہی ہونے میں تمہیں کچھ شک ہے تو اس کی مثل لاؤ۔یہ آسان فیصلہ ہے کیونکہ جیسے دوسری مخلوقات میں خدا کی بنائی ہوئی چیزیں انسان کی بنائی ہوئی چیزوں سے الگ نظر آتی ہیں اسی طرح یہ کلام اللہ کلام انسانی سے لگا نہیں کھاتا۔اگر تم نظیر نہ لائے اور لابھی نہ سکو گے تو اس آگ سے بچاؤ کر لو جس کا ایندھن منکر لوگ اور پتھر ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷) اس کا سب سے بڑا انعام تم پر یہ ہے کہ قرآن ایسی کتاب دی۔اگر تم کو یہ شک ہے کہ قرآن خدا کی کتاب نہیں ہے اور یہ بناوٹی ہے اور انسانی کلام ہے تو تم بھی کوئی ایسی کتاب لا ؤ بلکہ اس کتاب کے ایک ٹکڑے جیسا ٹکڑا بنا کر دکھاؤ۔ہمیں بھی بعض لوگوں نے کہا کہ یہ قرآن کو توڑ موڑ کر اپنے مطلب کا ترجمہ کر لیتا ہے میں کہتا ہوں جیسا تمہارا سنانے والا ہے ایسا کوئی سنانے والا لاؤ۔میں تمہیں کہتا ہوں جھوٹ نہ بولو کیا تم کوئی ایسا مترجم لا سکتے ہو جو کہے کہ قرآن میں لکھا ہے کہ جھوٹ بولا کرو۔میں کہتا ہوں کہ بد معاملگی چھوڑ دو تو کیا کوئی ایسا مترجم آئے گا جو کہے گا کہ بد معاملگی کیا کرو۔میں کہتا ہوں تم راست باز بنو، لڑائی چھوڑ دو، آپس کا فساد چھوڑ دو، تو کیا کوئی ایسا مترجم آئے گا جو کہے گا کہ لڑائی