حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 116 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 116

سُوْرَةُ الْبَقَرَة حقائق الفرقان کے معنے ہوئے يَترُكُونَ الله ( وہ چھوڑتے ہیں اللہ کو ) جیسا کہ ایک دوسرے محل پر آیا ہے نسوا الله (التوبة: ۶۷) ( چھوڑ دیا انہوں نے اللہ کو ) کیونکہ اس کے مقابل الله عز وجل کی نسبت بھی نَسِيَهُمْ آیا ہے اور اس کے معنے بجز ترک کے اور کچھ نہیں ہیں اور يُخْدِعُونَ، خَدَع سے ہے اور خَدَعَ کے معنے امساک یعنی رکنے اور بخل کے ہیں جیسا کہ کہا جاتا ہے فُلانٌ كَانَ يُعْطِي فَخَدَع فلاں دیا کرتا تھا لیکن اب دینے سے رک گیا ہے اور بخل کرتا ہے ) اور منافقوں میں یہ وصف تھا جیسا کہ خداوند علیم نے اور محل پر بیان فرمایا ہے کہ فَلَمَّا الهُم مِّن فَضْلِهِ بَخِلُوا (التوبة: ۷۶ ) ( پس جب اللہ نے اپنے فضل سے ان کو دیا تو بخل کرنے لگے (یا) انہوں نے بخل کیا ) اور فرما یاهُمُ الَّذِينَ يَقُولُونَ لَا تُنْفِقُوا عَلَى مَنْ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ حَتَّى يَنْفَضُّوا (المنافقون : ۸) ( یہ وہ ہیں جو کہتے ہیں کہ نہ خرچ کروان پر جو رسول اللہ کے پاس ہیں تاکہ وہ پراگندہ ہو جاویں) اور نفس کہتے ہیں ذات اور حقیقت اور عین شئے اور رُوح اور قلب اور خون اور پانی اور جسم اور حشم اور عظمت اور عزت اور ہمت اور اکڑ بازی اور فراخی اور تر و تازگی اور کلام طویل کو اور بمعنے پاس بھی آتا ہے جیسا کہ فرمایا ہے تعلمُ مَا فِي نَفْسِى وَلَا أَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِكَ (المائدة: ۱۱۷) ( تو جانتا ہے اس کو جو میرے پاس ہے اور میں اس کو نہیں جانتا جو تیرے پاس ہے ) اور علماء نے کہا ہے کہ یہ اجسام کے ساتھ مخصوص نہیں بلکہ خداوند تعالیٰ کے لئے بھی آتا ہے جو کہ جسم سے پاک اور منزہ ہے جیسا فرمایا ہے كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ (الانعام: ۵۵) ( تمہارے رب نے اپنے نفس پر ( یعنی اپنے پر رحمت مقرر کی ہے ) اور فرمایاؤ يُحدرُكم اللهُ نَفْسَهُ (ال عمران : ۲۹ ) ( اور اللہ تم کو اپنے نفس سے ڈرا کر بچانا چاہتا ہے ) پس معنے یہ ہوئے وہ چھوڑتے ہیں اللہ اور مومنوں کو۔حالانکہ وہ نہیں بخل کرتے مگر اپنی جانوں پر۔۔۔منافقوں نے اپنے جانوں کو اللہ کریم کی راہ میں خرچ کرنے سے روکا۔پس اس سے انہوں نے اپنے نفسوں کو اس عزت و نصرت اور رزق وفلاح سے محروم کر دیا کہ جس کا خداوند کریم نے اللہ کے راستہ میں صرف کرنے والوں کو وعدہ فرمایا ہوا تھا جیسا کہ اس نے فرمایا ہے وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ (المنافقون: ۹) (اور اللہ ہی کے لئے عزّت ہے اور اس کے رسول اور مومنوں کے لئے لیکن منافق لوگ نہیں جانتے ) اور فرما یا انا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَوةِ