حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 109 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 109

حقائق الفرقان 1+9 سُوْرَةُ الْبَقَرَة کانوں سے آپ کی (یعنی آنحضرت صلعم) کی تعلیمات اور دعاوی اور دلائل کو ہی سنتا مگر جب یہ بھی نہ سنا تو آخر خدا نے یہ قوت بھی لے لی۔ابصار بمعنی بصر یعنی بینائی۔اس پر پٹی اِس لئے پڑ گئی کہ سمع اور قلب کے جاتے رہنے کے بعد اگر قوت بینائی سے جو باقی رہ گئی تھی اس سے کام لیتا۔آپ کے ساتھ جو نشان تائیدات الہی کے تھے اُن پر نظر ڈالتا۔اپنے شہر کے چیدہ اور قابل قدر آدمیوں کو دیکھتا کہ وہ کس کے ساتھ ہوتے جاتے ہیں تو بھی اُسے راہ حق مل جاتا مگر جب اس نے اس سے بھی کام نہ لیا تو خدا نے یہ بھی اس سے لے لیا۔غرضیکہ کفر کیا تو قلب گیا۔انذار اور عدم انذار کو برابر جانا تو کان گئے۔تائیدات سماویہ کو نہ دیکھا تو آنکھیں گئیں۔غشاوة کے معنے جھلی ، پردہ۔عظیم۔اُس کو کہتے ہیں جو ہر ایک پہلو سے بڑا ہو۔چونکہ انہوں نے ہر ایک پہلو سے صداقت کو چھوڑا اس لئے عذاب عظیم ہی مناسب حال تھا جو کہ ہر طرف سے اُن کو احاطہ کرتا۔البدر جلد ۲ نمبر۷ مورخہ ۶ / مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۵۴) اس سوال کے جواب میں کہ جب خدائی مہر دلوں پر لگ گئی تو ہدایت کیونکر ممکن ہوگی ؟ فرمایا۔اسی قرآن میں مہر کی وجہ اور جس لاکھ کی مہر ہے اس کا پتہ اور اس کا سبب مرقوم ہے وہ سبب اور وہ مُہر وہ لاکھ ہٹا دو۔وہ خدائی مہر خوداُکھڑ جائے گی۔ط لے وَقَوْلِهِمْ قُلُوبِنَا خُلُفْ بَلْ طَبَعَ اللَّهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ (النساء:۱۵۲) كَذلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى كُلِّ قَلْب مُتَكَذِرٍ جَبَّارٍ (المومن : ٣٦) كَلَّا بَلْ رَانَ عَلَى قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ (المطففين : ۱۵) دیکھو کفر اور تکبر اور بداعمالی کے کسب سے مہرلگتی ہے ان بُری باتوں کو چھوڑ دو، مہر بٹی ہوئی دیکھ لے اور اس کہنے پر کہ ہمارے دل پر خلاف ہے کوئی نہیں پر اللہ نے مہر کی ہے ان پر مارے کفر کے۔سے اسی طرح مہر کرتا ہے اللہ ہر دل پر غرور والے سرکش کے۔سے کوئی نہیں پر زنگ پکڑ گیا ہے ان کے دلوں پر جوئے کماتے تھے۔( ناشر )