حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 546 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 546

 :اور جب لیا اﷲ نے پختہ اقرار کتاب والوں سے کہ اس کو بیان کرو گے لوگوں کے پاس اور نہ چھپاؤ گے۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۵۷)    فرشتوں پر ایمان لانا بہت ضروری ہے ایک فرشتہ کی تحریک کو انسان مانتا ہے تو پھر اَور ملائکہ سے اس کا تعلق ہوتا ہے۔جب انسان ملائکہ کی لعنت کے نیچے آتا ہے تو اس کا نشان یہ ہے کہ اَنَّ اَکْثَرَکُمْ فٰسِقُوْنَ (المآئدۃ : ۶۰) کا شانِ نزول بنتا ہے۔مَیں نے تجربہ کیا ہے کہ جو لوگ فسق اختیار کرتے ہیں ان کی سمجھ میں پاک باتیں آتی ہی نہیں چنانچہ مُردار خور، خنزیر خور ( البقرۃ: ۱۷۴) ایسی قوموں کا یہی حال ہے۔مسلمان مُردار، سؤر نہیں کھاتے پھر بھی ان میں مُجرم ہوتے ہیں اِس کی وجہ اکل الباطل