حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 545
رکھیں گے۔( نور الدین ( ایڈیشن سوم) صفحہ ۲۰۹) :یہودیوں اور ہندوؤں میں اَب بھی قربانی آگ میں ڈالتے ہیں۔پس انہوں نے کہا ہم اس نبی کو مانیں گے جو سو ختنی قربانیوں کا حکم لائے۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۴۴۷) وہ جنہوں نے کہا کہ ہم رسول کی بات نہیں مانیں گے جب تک ہمارے پاس ایسی قربانی نہ لائے جسے آگ کھا جاتی ( سو ختنی قربانی) تو کہہ مجھ سے پہلے رسول بیّنات لے کر اور تمہاری مانگی ہوئی چیز ( سو ختنی قربانی) کو بھی لے کر آئے پھر تم نے انہیں کیوں قتل کیا اگر تم صادق ہو؟ ( نور الدین ( ایڈیشن سوم) صفحہ ۱۴۱) اﷲ تعالیٰ کے رُسُل و مامور اپنے اعداء کے سامنے ناکام ہو کر نہیں مَرتے اور نہ ہلاک ہوتے اور نہ مارے جاتے ہیں۔مامورین کے ساتھ جدال و قتال ہوتا ہے جس کا ذکر … میں ہے مگر یہ مقاتلہ و مقابلہ کرنے والے ناکام و نامراد مرتے ہیں اور مامور لوگ اﷲ کے فضل سے مظفّر و منصور اور کامیاب ہو کر دُنیا سے جاتے ہیں۔(نور الدین ( ایڈیشن سوم) صفحہ۴ ۱۷) ٔ