حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 543
ہ نہ کی۔بدرؔ میں دشمن نہ آیا اور مسلمان تجارت کر کے مال حاصل کر کے لَوٹے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء) :وہ خبر اُڑانے والا شیطان تھا۔:اس کا اثر اسی کے دوستوں پر پڑتا ہے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء) جو لوگ ایمان کے بدلے کُفر خریدتے ہیں۔وہ اﷲ کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے اور ان کے لئے دُکھ دینے والا عذاب ہے اور کافر یہ نہ سمجھیں کہ ہم جو انہیں مہلت دے رہے ہیں تو ان کیلئے بھلائی ہے۔ہم تو انہیں مُہلت دیتے ہیں اور وہ گناہوں میں بڑھ رہے ہیں اور ان کے لئے ذِلّت کی مار ہے۔پس اسبابِ ذِلّت میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ماننے کی باتوں کو چھوڑ کر ان کا انکار کرتے