حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 542 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 542

:اﷲ تعالیٰ کی راہ میں۔اعلائِ کلمۃ اﷲ میں۔اﷲ کے بندوں کی عزّت اور وقعت کے لئے دشمنانِ دین۔دشمنانِ قرآن کریم۔نبی کریمؐکے دشمنوں۔آپؐ کے جانشینوں کے دشمنوں سے مقابلہ کرو مگر اس راہ سے جس راہ سے وہ مقابلہ کرتے ہیں۔وہ اگر تلوار اور تِیر سے کام لیں تو تم بھی تلوار اور تِیر سے کام لو لیکن اگر وہ تدابیر سے کام لیتے ہیں تو تم بھی تدابیر ہی سے مقابلہ کرو ورنہ اگر اس راہ سے مقابلہ نہیں کرتے تو یہ اعتداء ہو گااور اﷲ تعالیٰ اعتداء کرنے والوںکو دوست نہیں رکھتا۔غرض جو راہ دشمن اختیار کرے اسی قِسم کی راہ اختیار کرو۔(الحکم ۱۷؍فروری ۱۹۰۱ء صفحہ ۶) :دفع کر دو دشمن کو۔( ٹشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۴۷)   : وہ اِس بشارت کے مُنتظر ہیں کہ ہمارے خلف بادشاہ ہوں گے پھر ان پر نہ یہ خوف رہے گا نہ ان پر کوئی حُزن طاری ہو گا بلکہ مظفّر و منصور ہوں گے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء)   : سپہ سالارِ اُحد کہہ گیا تھا کہ آئندہ سال ہم تم سے لڑائی کریں گے۔پھر انہوں نے کچھ آدمی بھیجے تا مومنوں کو ڈرائیں مگر مسلمانوں نے سُن کر کچھ پرواہ