حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 538 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 538

: یہ جو تم نے پہاڑی کو چھوڑا تو کیا تم کو نبی پر اعتبار نہ تھا کہ وہ تمہارے حصّہ کی حفاظت نہ کریں گے؟ ( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء) : جو لوگ خیانت کرتے ہیں۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۴۷)  : وہ انبیاء بڑے درجہ والے ہیں۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء)    : اپنی توجّہ سے مُزکّی بنائے گئے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء) یاد رکھو صرف علم تسلّی بخش نہیں ہو سکتا جب تک معلّم نہ ہو۔بائیبل میں نصیحتوں کا انبار موجود ہے اور عیسائی بھی بغل میں کتاب لئے پھرتے ہیں۔پھر اگر ایمان صرف کتابوں سے مِل جاتا تو کیا کمی تھی۔مگر نہیں۔ایس نہیں۔خدا تعالیٰ ایسے لوگوں کو بھیجتا ہے جو کے مصداق ہوتے ہیں۔ان مُزکّی اور مُطہِرّ لوگوں کی توجّہ، انفاس اور رُوح میں ایک برکت اور جذب ہوتا ہے