حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 532
اِنسان میں دو طرح کی طاقتیں ہیں۔ایک وہ جو اس کے دخل و تصّرف کے نیچے ہیں۔ایک وہ جن پر اس کا کچھ تصرّف نہیں۔نیکی کی راہ اِنسان دُکھ ، مصیبت، کسی بزرگ کے کلمہ یا الہام سے سمجھ لیتا ہے۔نیکی سے روکنے کے اسباب بھی ہیں جن میں نفس، شیطان، معاندانِ حق شامل ہیں۔:تمام وہ لوگ جنہوں نے کُفر کیا۔نفس سے لے کر خداکے کُھلے مُنکروں تک۔اگر ان کا کہا مانو گے یا ان کی ترغیب کے آگے دَب جاؤ گے تو چونکہ انسان ایک حد تک ٹھہرتا نہیں اِس لئے نتیجہ کیا ہو گا یہی کہ ایمان سے تم بُعد میں پڑ جاؤ گے۔: اگر مولیٰ سے تعلق رکھو گے تو وہ دشمنوں کے مقابلہ میں تمہیں نصرت بخشے گا۔چاہیئے کیا؟ یہ کہ کفّار کے سامنے ایسے ہو کہ تمہارا رُعب ان پر پڑ جائے اور جیسے جونک پتّھر پر کچھ اثر نہیں کر سکتی اسی طرح کفّار کا تم پر کوئی اثر نہ پڑے۔ْ (الفتح:۳۰)کی یہی تفسیرہے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء)