حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 529
: امام ابوحنیفہؒ ا یک عظیم الشّان امام گزرے ہیں وہ فرماتے ہیںاَخْوَفُ اٰیَۃً عِنْدِیْ فِی الْقُرْاٰنِ اِس لئے کہ جہنّم تو بے ایمانوں کے لئے ہے پس یہ مومنوں کا گھر کیوں ہو؟ ( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء) :اﷲ کی، رسول کی اطاعت کرو۔اگر کوئی لفظی غلطی ہو جاوے تو بخشش مانگو۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء) :ایک تو یہ بات ہے کہ غیظ وغضب پی جائے۔پھر اس سے بڑھ کر ایک اَور درجہ ہے کہ نہ صرف اپنے جذبات کو روک لے بلکہ معاف بھی کر دے۔حضرت عائشہؓ کے معاملہ میں حضرت ابوبکرؓ اپنے ایک بھائی پر ناراض ہو گئے اور اس کا وظیفہ بند کر دیا۔خدا نے فرمایا اَلَا تُحِبُّوْنَ اَنْ یَّغْفِرَ اﷲُ لَکُمْ؟ ( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء)