حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 527
:ہندوستان میں سر سیّد صاحب نے کسی قدر احتیاط سے ملائکہ کا عقائد میں ذکر نہیں کیا اور مصر میں مفتی عبدہٗ نے جنہوں نے مسلمانوں کی بد قسمتی سے ملائکہ کا انکار کیا۔یہ اندرونی نادان دوست ہیں حالانکہ ملائکہ کا اعتقاد تمام ابنیاء کی تعلیم کا جُز ہے اور نبوت کی سیڑھیوں میں پہلی سیڑھی تو یہی ملائکہ پر ایمان ہے۔مَیں اس کے متعلق پہلے تفصیل سے سُنا چکا ہوں۔:ان کو نشان لگا ہؤا ہے۔:جوں جوں انسان کا قُرب اﷲ سے بڑھتا ہے توں توں ملائکہ سے زیادہ تعلق پیدا ہوتا ہے اِس لئے صبر و تقوٰی سے کام لینے پر بجائے تین ہزار کے پانچ ہزار فرمایا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء)