حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 524 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 524

شرح صدر ہو جاوے) باقی رہے جو کُھلم کُھلا انکار کرتے اور شرارت وایذارسانی سے پیش آتے ہیں وہ تو کچھ خرچ بھی کریں تو اکارت جاتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان یکم و ۸؍جولائی ۱۹۰۹ء)    :اندونی دوست نہ بناؤ۔اس کی تصریح سورۃ ممتحنہ میں خوب فرمائی ہے۔اب اس سے آگے اُن کے طرزِ عمل سے اطلاع دی ہے تا محفوظ رہ سکو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان یکم و ۸؍جولائی ۱۹۰۹ء)   مکّہ کے لوگوں میں خود پسندی اور خودی بہت تھی۔اس کی جڑ آسُودگی ہے کیونکہ تمام جہان کی پُوجا کا مال ان کے پاس آتا تھا۔پھر مکّہ ایک بڑا معبد تھا تمام عرب والے اس کی پُوجا کرتے تھے اِس لئے یہ لوگ اپنے تئیں مَہَنْت سمجھتے تھے۔تیسری وجہ ان کی خود پسندی کی رِحْلَۃَ الشِّتَآئِ وَ الصَّیْفِ (القریش:۳) تھی یعنی وہ تجارت کے لئے موسمِ گرما میں عراق ، شام و مصر وغیرہ کی طرف جاتے تھے اور سرما میں ہندوستان، چائنا کی طرف۔جتنی تجارت پیشہ قومیں ہیں وہ ایک وقت آسودگی کی وجہ سے خودی اور خودپسندی میں مُبتلا ہو جاتی ہیں۔