حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 523
: یعنی سلطنت کے لئے ہاتھ پاؤں نہیں مار سکیں گے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان یکم و ۸؍جولائی ۱۹۰۹ء) :ہر مذہب میں دو قِسم کے لوگ ہیں۔ایک وہ جو شریر ہوتے ہیں۔وہ غیر مذہب کی مخالفت محض از راہِ شرارت کرتے ہیں ان میں طلبِ حق ہرگز نہیں ہوتی۔دوسرے وہ جو شرارتوں میں شریک نہیں ہوتے۔وہ نیکی میں بقدر اپنی طاقت کے بڑھتے رہتے ہیں۔اﷲ پر، قیامت پر ایمان لاتے ہیں۔اپنی عقل و فہم کے مطابق پسندیدہ کام کرتے اور بُرے کاموں سے رُکے رہتے ہیں اور کسی نبی وغیرہ کی ہتک نہیں کرتے۔اِس قِسم کے لوگوں کو خدا نے امّیدوار ٹھہرایا کہ جو کچھ بھی وہ بھلائی کریں اس کی ناقدری نہیں ہو گی۔: کیونکہ اﷲ کو متّقین کا عِلم ہے پس ان کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے ہمیں رائے زنی کا کوئی حق نہیں ( ان نیکیوں کی قدردانی بھی یہ ہے کہ اسلام قبول کرنے کیلئے