حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 499 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 499

  اﷲ کی رحمت سے دُور یعنی خدا کا ان سے کوئی تعلق نہیں رہتا۔ملائکہ سے بھی دُور۔یعنی کوئی نیکی کی تحریک نہیں ہوتی۔لوگوں سے دُور۔یعنی وہ انہیں نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ جون ۱۹۰۹ء)   :اِس آیت پر بہت بحثیں ہوئی ہیں مگر میرے نزدیک اس کے یہی معنے ہیں کہ وہ جو پہلے توبہ کی ہوئی تھی جب اسے توڑ دیا تو قبولیّت کیسی؟ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ جون ۱۹۰۹ء)    وَ:ہدیہ تو قبول نہیں تھا مگر فدیہ بھی نہ ہو گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ جون ۱۹۰۹ء)