حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 468
:وہ راستیوں کی تصدیق کرنے والا ہو گا۔:یہ بشارت ایک کلام کے ذریعہ سے ہوئی جو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہؤا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۷؍جون ۱۹۰۹ء) :اﷲ کی کلام سے ایک کا مصدّق ہو گا۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر ۹ صفحہ ۴۴۶) :بدیوں سے پاک۔یہ غلط ہے کہ وہ ہیجڑے تھے۔انبیاء کے صفات بِلا ضرورت کے بیان نہیں ہوتے۔ایک جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا کَفَرَسُلَیْمٰنُ (البقرۃ:۱۰۳) تو کیا نبی کافر بھی ہو سکتا ہے۔پس یہ بھی اِس الزام کی تردید میں آیا ہے جو ان پر لگایا گیا۔ایک کنچنی نے زکریّا کے خاندان پر یہ گند بکا تھا۔:مَیں بڈھا۔پس مَیں ایسا لڑکا جو جوان بھی میرے سامنے ہو جائے عجیب سمجھتا ہوں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۷؍جون ۱۹۰۹ء) : تُو تین دِن لوگوں سے کلام نہ کرے گا ہاں مگر اشارہ کے ساتھ۔جب تُو کلام نہ کرے گا تو ہم تیرے لئے وہ بات پیدا کر دیں گے۔یہ معنے نہیں کہ آپ تین دن کے لئے گونگے ہو گئے اگر یہ بات تھی تو پھر وَ اذُکُرْ رَبَّکَ کَثِیْراً وَّ سَبِّعْکے کیا معنے ہوئے۔مَیںنے اس نسخہ کو بے اولادوں کے لئے بہت آزمایا اور اکثر مفید یایا ہے۔ایسے لوگوں کو مَیں نے کہا ہے کہ کم بولنے کی عادت ڈالو اور تسبیح و ذکر میں مشغول رہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۷؍جون ۱۹۰۹ء)