حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 457
:دیکھو! باطن کا حال کِسی کو معلوم نہیں مگر رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کِس زور سے کہتے ہیں کہ اے یہودیو! اے نصرانیو! سُنو کہ جیسا کہ مَیں جان و دل سے خدا کافرماں بردار ہوں ایسا ہی میرے تابعدار فرمانبردار ہیں۔اگر ان میں کوئی ظالم و فاسق ہوتا جیسا کہ شیعہ سمجھتے ہیں تو کیا آپ یہ دعوٰی سے کہہ سکتے۔اِسی مضمون کی آیت سورۃبقرۃ میں بھی ہےِ (البقرۃ :۱۱۳)اور پھر فرمایا(البقرۃ :۱۳۴) (ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۷؍مئی ۱۹۰۹ء) :قرآن مجید کی ایک ایک آیت اﷲ کی آیت ہے۔محمد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم خود آپ آیت ہیں۔آپ کے ساتھی آیت ہیں۔:پس آپ کے ساتھ جو مقابلہ کرتے ہیں وہ درحقیقت سب انبیاء سے مقابلہ کرتے ہیں کیونکہ آپ کی نبوّت میں تمام انبیاء کی نبوّت کا ثبوت موجود ہے۔:ایسا کھول کھول کر اِس بات کو بیان کر کہ اس کا اثر ان کے چہروں پر ظاہر ہو جاوے