حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 450 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 450

 (البقرۃ :۲۴) کے اخیر میں(البقرۃ :۲۵)موجود ہے۔پس یہاں بھی وَقُوْد کا لفظ ہے۔مطلب یہ ہے کہ اس قِسم کے سامان مجتمع ہوتے رہیں گے کہ یہ جنگوں میں ہلاک ہو جاویں گے۔یہ دُنیا کی بات ہے آخرت میں کیا ہو گا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۷؍مئی ۱۹۰۹ء)   :جیسے فرعونی ایک چال چلے تو خدا بھی ان کے مقابلہ میں ایک چال چلا اور پھر جو کچھ عاد و ثمود وغیر سے ہؤا۔کیا ہؤا؟ :پکڑ لیا ( انہیں) اﷲ نے بدیوں کے سبب۔:اس عذاب کی وجہ بتا دی۔عقاب عقب سے نکلا ہے۔انسان جو نافرمانی کرتا ہے اس پر جو نتیجہ جنابِ الہٰی سے مرتّب ہوتا ہے اسے عقاب کہتے ہیں۔ :سورہ بقرۃ میں (البقرۃَ :۶)اور(البقرۃ :۳۹)وغیرہ سے جو امر بتا آیا ہے وہاں اسے کھولتا ہے کہ اے کفّار تم عنقریب مغلوب ہو گے اور یہ خطاب ۱؎ جنگ کی آگ۔مرتّب ہے مدینہ کے بے ایمانوں سے۔مدینہ میں مَیں نے اِس لئے کہا ہے کہ بدرؔ کا واقعہ اِس آیت کے نزول سے پہلے ہو چکا ہے۔چنانچہ آگے آتا ہے: