حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 446
ہے مگر ہم وہ ہیں کہ جتنا باریک کام ہے اندھیروں میں کرتے ہیں۔مثلاً تمہاری صورتیںفِیْ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ پیٹ کے اندر رِحم پھر رِحم کا اندر غشاء اس میں بناتے ہیں۔جب ہم اس کا عِلم رکھتے ہیں کیا آئندہ کا عِلم کہ وہ بھی ایک طرح کی تاریکی میں ہے نہیں رکھ سکتے؟ :اگر غور کرو تو اِس نتیجہ پر پہنچ جاؤ کہ ساری صفاتِ کاملہ سے موصوف تمام بدیوں سے منزّہ وہی معبودِ بے مثال ہے۔:اس کا کوئی کام حِکمت سے خالی نہیں۔پس اس کا کلام بھی پُر از حِکمت ہے۔ایسا نہ ہو کہ تم اپنی غلط فہمی سے اس کی اُلٹی تاویلیں کرنے لگو۔کوشِش کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔( عنکبوت :۷۰) میں یہ سِرّ بتایا ہے کہ کلامِ الہٰی کے سمجھنے کے لئے کچھ ہمّت چاہیئے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۷؍مئی ۱۹۰۹ء)