حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 432 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 432

کی سزا بھُگتے اور وہاں کسی پر ظلم نہ ہو گا۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۶۷) :اِنسان کی فطرت میں جیسی محبّت کی خواہش ہے ویسے ہی دُکھوں میں اسے کسی راحت رساں ذریعہ کی آرزو ہے۔پس اِس تقاضائے فطری کے ماتحت حضرت حق سُبحانہ فرماتے ہیں کہ تم جنابِ الہٰی میں ضرور حاضر کئے جاؤ گے۔کیا تم نے اپنے بچاؤ کی کوئی تدبیر کی ہے؟ ایک اَدنیٰ سفر میں بھی انسان اپنے اُترنے کے مقام اور ضروریاتِ سفر کا انتظام کر لیتا ہے۔پس کیا اِس لمبے سفر کے لئے بھی کبھی کوئی فِکر دامنگیر ہوئی ہے؟ اِنسان اپنی حالت پر غور کرے کہ جب وہ تھوڑے مجمع میں اپنی ہتک گوارا نہیں کرتا تو کیا جہاں اوّلین و آخرین ہوں گے وہاں اپنی ہتک گوارا کر لے گا؟ ہرگز نہیں۔:کِسی قِسم کی کمی نہ ہو گی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۰؍مئی ۱۹۰۹ء)