حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 431 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 431

او ایمان والو! اﷲتعالیٰ کے عذاب سے جو اس کے نافرمانوں کے لئے مقرر ہے اپنے آپکو بچائے رکھو اور چھوڑ دو جو کچھ بیاجوں کا روپیہ تم کو لوگوں سے لینا ہے۔اگر مومن ہو تو ایسے ہی کام کرو۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۲۶۶)   اگر اِس معاملہ میں تم نے فرمانبرداری نہ کی تو جان لو کہ تم سے جنگ کرنے کا حکم خدا اور اسکے رسول سے لگ چکا۔اگر اﷲ کی طرف توجّہ رکھو تو تم کو اصل سرمایہ کے لینے کی اجازت ہے۔ظالم نہ بنو۔وَ اِلَّا ظلم کی سزا بھُگتو گے۔اصل بھی نہ ملے گا۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۶۶)   اگر تمہار ا مقروض مفلس ہے تو اسے آسُودگی تک مہلت دو اور اگر قرضہ عفو کر دو تو تمہارے حق میں بہت بھلا ہے اگر سمجھو۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۶۷)   ڈرتے رہو اُس وقت سے کہ تمہارا معاملہ اﷲ کے سامنے پیش ہو اور وہاں ہر جی اپنے کئے