حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 429 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 429

    قرآن شریف یہ بتا کر کہ کہاں سے دے اور کِس مال کو خرچ کرے اَب یہ بتاتا ہے کہ کِس کِس کو دے۔:سو ان میں سے ایک تو وہ فقراء ہیں جو اعلائِ کلمتہ اﷲ میں ہر وقت مشغول رہتے ہیں۔جہا دِسنانی ہو یا لِسانی اور اِس وجہ سے وہ  زمین میں کمانے کے لئے جدّوجہد نہیں کر سکتے۔: ان کی علامتوں سے شِریعت نے قرائن کا بھی ایک علم رکھا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۰؍مئی ۱۹۰۹ء)