حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 428
سے خرچ کرو گے مَیں اسے بڑھا دوں گا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۰؍مئی ۱۹۰۹ء) :حِکمت کی یہی باتیں ہیں جو بیان ہوئیں بعض نادان طبابت کو حکمت کہتے ہیں یہ غلط ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۰؍مئی ۱۹۰۹ء) : صدقہ ضرور رَدِّبلا ہے۔ایک شخص کو پھانسی کا حکم ہؤا۔راہ میں اُس نے کسی سے دو پیسے مانگے۔سپاہیوں نے لینے دیئے کہ آخری وقت ہے۔معمولی بات پر کیا منع کرنا۔اس نے دو روٹیاں خریدیں اور آگے چل کر کسی مسکین محتاج کو دے دیں۔اِدھر اس کے گلے میں رسّہ ڈالا گیا۔ابھی تختہ نیچے سے کھینچا نہیں تھا کہ حکم آ گیا کہ پھانسی مُلتوی کر دو کچھ تحقیقات باقی ہے۔آخرالامر وہ رِہا ہو گیا۔دیکھا یہ دو روٹیاں آدمی کی جان بچا گئیں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۰؍مئی ۱۹۰۹ء)