حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 41 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 41

اور اپنے میں سے حکومت والوں کی اور اگرکسی شئے میں تمہارا تنازع ہو تو اس کو اﷲ اور اس کے رسول کی طرف پھیرو۔اگر تم اﷲ اور آخر آنے والے دن(یا وقت) پر ایمان رکھتے ہو اور فرمایا   (المجادلۃ:۲۳)تم کوئی لوگ نہ پاؤ گے جو کہ اﷲ اور یومِ آخرت پر ایمان لاتے ہوں اور پھر ان سے محبّت اور دوستی رکھتے ہوں جو کہ اﷲ اور اس کے رسول سے دشمنی کرتے ہوں اور فرمایا(المائدۃ:۸۲) اور اگر یہ اﷲ اور آخری دِن پر اور اس پر جو اﷲ نے اُتارا ہے ایمان رکھتے تو پھر ان سے کبھی دوستی نہ لگاتے۔اور فرمایا(الانفال:۷۵) اور جو ایمان لائے اور ہجرت کی اور اﷲ کی راہ میں انہوں نے مجاہدہ کیا اور جگہ دی اور مدد کی۔وہی پکّے مومن ہیں۔اور فرمایا(الحجرات:۱۱)مومن تو بھائی ہی ہیں نہ اَور کچھ۔اور فرمایا(البقرۃ:۲۷۹)اور چھوڑ دو جو سُود باقی رہا ہے اگر تم مومن ہو۔اور فرمایا (اٰل عمران: ۱۴۰)اور نہ سُست ہو اور نہ غمناک ہو اور تم ہی ٹھیک ٹھیک غالب آنے والے ہو اگر تم مومن ہو۔اور فرمایا  (البقرۃ:۱۶۶)اور جو ایمان لاتے ہیں وہ اﷲ سے سخت محبت رکھنے والے ہوتے ہیں۔اور فرمایا…(التوبۃ:۱۱۱) اور جو ایمان لاتے ہیں وہ اﷲ کی راہ پر جنگ کرتے ہیں۔اور فرمایا(الاعراف:۸۶)اور ترازو کو پورا کرو (پورا ماپو اور پورا تولو) اور لوگوں کی چیزوں میں نقصان مت ڈالو اور زمین میں امن کے بعد فساد مت ڈالو۔یہ بہتر ہے تمہارے لئے اگر تم مومن ہو۔اور فرمایا   (الانفال:۲تا ۴) پس اﷲ سے ڈرو اور اپنے درمیانی تعلّقات کی اِصلاح