حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 42
کرو اور اﷲ اور رسول کی اطاعت کرو اگر تم مومن ہو۔مومن تو وہی ہیں کہ جب اﷲ کا ذکر ہوتا ہے تو اُن کے دل ڈر جاتے ہیں اور ان کو اس کی آیتیں سُنائی جاتی ہیں تو وہ اُنکے ایمان کو بڑھاتی ہیں اور وہ اپنے رَبّ پر ہی سہارا رکھتے ہیں اور جو نمازیں قائم کرتے ہیں اور ہمارے دیئے ہوئے سے کچھ خرچ کرتے ہیں۔اور فرمایا(البقرۃ:۱۴۵)لیکن جو کتاب دیئے گئے ہیں پس وہ جانتے ہیں کہ وہ ان کے ربّ کی طرف سے حق ہے۔اور حدیثوں کے لحاظ سے ایمان کی تعریف یہ ہے حدیث میں آیا ہے کہ حضرت جبرائیل نے آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ ایمان کیا ہے؟ تو حضور علیہ السّلام نے فرمایا کہ ایمان یہ ہے کہ تُو اﷲاور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کی ملاقات اور اس کے رسولوں اور آخری دن پر ایمان لائے۔اور ایک دوسری روایت میں آیا ہے کہ آخرت میں اُٹھائے جانے پر اور اس پر ایمان لاؤ کہ اچھائی اور بُرائی کا اندازہ اﷲ کی طرف سے ہے تو جبرائیل علیہ السلام نے کہا صَدَقْتَ(آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے سچ فرمایا) یہ حدیث بخاری،مسلم،ابن ماجہ میں ہے۔اور فرمایا ہے تم میں سے کوئی بھی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ مَیں اس کو اپنے والد اور اولاد اور سب لوگوں سے زیادہ پیارا نہ ہوں۔یہ حدیث بخاری میں ہے اور ابن خزیمہ میں اس پر زیادہ یہ بھی آیا ہے کہ اپنے اہل و عیال اور مال سے اور بخاری میں ایک اَور حدیث میں فرمایا ہے تم میں سے کوئی مومن نہیں ہوتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کیلئے وہ پسند نہ کرے جو کہ وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے۔اور شعبؔ الایمانمیں ایک حدیث میں فرمایا ہے اُس شخص کا ایمان نہیں جس کے لئے امانت نہیں۔اور حضرت عبداﷲ ابِن عبّاس رضی اﷲ عنہٗ نے عبدالقیس کے قافلہ کے قِصّہ میں روایت کیا ہے کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ایمان اِس امر کی شہادت ہے کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمدصلی اﷲ علیہ وسلم اﷲ کے رسول ہیں اور صلٰوۃ کا قائم کرنا اور زکوٰۃ کا دینا اور رمضان کے روزے رکھنے اور مسجدِ حرام کا حج کرنا ہے۔امام احمد اور ابوعوانہ نے اپنی صحیح میں اِ س حدیث کو روایت کیا ہے اور نسائی میں مروی ہے کہ آنحضرتصلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مومن وہ ہے کہ جس کو لوگ اپنے مال و جان پر امین سمجھیں اور امام احمدؐ اور عبدالرزاق نے روایت کیا ہے کہ آنحضرتصلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ زانی جب زنا کرتا ہے تو زنا کرنے کے وقت ہرگز مومن نہیں ہوتا اور نہ چور چوری کرنے کے وقت مومن ہوتا ہے اور نہ شرابی شراب پینے کے وقت مومن ہوتا ہے اور نہ کوئی اُچَکّا