حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 370
:چونکہ اکثر ایسی مطلّقہ بھی ہوتی تھیں جن کی گود میں بچّہ دُودھ پینے والا ہوتا اِس لئے دُودھ پلانے کے متعلق بھی فیصلہ ہونا چاہیئے تھا جو یہاں بیان کر دیا کہ اوّل تو مائیں ہی دُودھ پلائیں۔:یہ بات خود یاد رکھو کہ اسلام جو قاعدہ سکھائے گا وہ انسان کے قوٰی روحانیہ و عقلیہ و مشاہدہ و تجربہ کے خلاف ہرگز نہ ہو گا۔جس چیز کی برداشت انسان کی قوّت نہیں کر سکتی اس قوّت کے متعلق کوئی حکم نہ ہو گا۔رمضان کا روزہ ہے تو بیمار و مسافر کے لئے حکم ہے کسی اَور دن میں رکھ لیں۔ایسا ہی دُودھ پلانے والی اور حاملہ اور بُوڑھے آدمی کے لئے اجازت ہے کہ وہ