حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 352
تھا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۶؍ اپریل ۱۹۰۹ء) : کے معنی بُرا جاننے کے نہیں بلکہ مشقّت کے۔ (الاحقاف:۱۶)۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۴۴۲) تُحِبُّوْا: مثلاً اِنسان کہتا ہے کہ مال جس حیلے سے ملے لے لوں۔کسی حسین کو دیکھے تو چاہتا ہے جیسے بھی ہو میرے قبضے میں آجائے مگر اس کے نتائج بہت خراب ہیں۔وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ:اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے سب ان ہدایتوں کے اصولوں سے بے خبر ہو۔ہم سب کچھ جانتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۶؍ اپریل ۱۹۰۹ء)