حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 351 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 351

جب یہ حال ہے کہ مال کو جائز طریقوں سے حاصل کرنا ہے پھر کمسٹریٹ(فوجی اخراجات) کہاں سے آئے گی۔فرمایا جو مال سے میسّر ہو خرچ کرو اور صرف کمسٹریٹ ہی نہیں بلکہ والدین کو بھی دو اور رشتہ داروں کو بھی۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۶؍ اپریل ۱۹۰۹ء)   : کہاں دیں۔کتنا خرچ کریں۔دونوں معنی ہیں۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۴۴۲)    : یہ بھی اِس اُمّت کے لئے مقدّر تھا کہ دشمنوں کے ظلم کی وجہ سے لڑنا پڑے گا۔: تمہارے لئے ایک بڑی مشکل ہے! اس کا ترجمہ یہ کرنا کہ تمہیں بُری لگتی ہے۔کسی رافضی کا ترجمہ ہو سکتا ہے، کم از کم مَیں ایک ایسا انسان ہوں جو صحابہ ؓ کے لئے یہ بات گوارا نہیں کر سکتا اور نہ اِس مقدّس جماعت کے مُنہ سے یہ لفظ نکل سکتا ہے۔صحابہؓ کے لئے مشکلات البتہ تھیں، مال نہ تھا، جاہ و جلال نہ تھا ، جتھا نہ تھا اور دشمن کے لئے یہ سب کچھ حاصل