حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 337
: چونکہ اِس راہ میں کچھ آسُودگی بھی چاہیئے پس اِس کے لئے اجازت ہے کہ تم کچھ تجارت بھی کرو۔بعض علمائِ ظاہر مال کو بُرا سمجھتے ہیں مگر خدا تعالیٰ اسے فضل فرماتا ہے۔: مزدلفہ (ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۶؍اپریل ۱۹۰۹ء) :دو غلط رسمیں تھیں ان کی اصلاح فرمائی۔ایک تو یہ کہ مکّہ والے عرفات کے کنارے رہتے آگے نہیں بڑھتے تھے۔اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے سب وہاں اکٹھے ہو جائیں۔دوسری رسم یہ تھی کہ مزدلفہ سے سویرے کُوچ نہ کرتے تھے بلکہ شبیرؔ پہاڑی پر جب دھوپ آ جاتی تو اس وقت چلتے۔: ہر عبادت کے بعد استغفار کا حکم ہے۔دیکھو بڑی عبادت سجدہ ہے اور سجدہ کے بعد پڑھا جاتا ہے اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَعَافِنِیْ۔ایسا ہی