حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 338
جب نماز سے فارغ ہو جائیں تو استغفار پڑھتے ہیں۔اِسی طرح بیان فرمایا کہ جب حج کی عبادت ختم ہونے کے قریب آئے تو استغفار پڑھو۔نبی کریم صلّی اﷲعلیہ وسلّم کِسی مجلس سے جب اُٹھتے تو ۷۰ سے ۱۰۰ (بار) تک استغفار پڑھتے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۶؍ اپریل ۱۹۰۹ء) :اس اکٹھ میں شاعر اپنی شاعری کا کمال دکھاتا۔بہادر اپنی بہادری کا۔فرمایا تم اپنی مفاخرت کے بدلے حضرت حق سُبحانہٰ کا ذکر کرو۔:بعض لوگ صرف یہاں دُنیا کے کمانے کے لئے آتے ہیں بعض دین و دُنیا دونوں کے لئے۔وہ بھی اچھے ہیں۔دُنیا کے حسنات میرے نزدیک یہ ہیں۔ا۔صحت ۲۔علم اور اس پر عمل ۳۔اﷲ کی سچّی عبادت اور اخلاص و توفیقِ خیر ۴۔رزق اتنا جتنا ضرورت ہو ۵۔نیک اولاد ۶۔نیک بی بی ۷۔عمدہ مکان ۸۔لباس اچھا ۹۔دوست اچھے ۱۰۔خاتمہ بالخیر۔اور آخرت کے حسنات کے لئے مَیں یہ کہہ لیا کرتا ہوں کہ جو تیرے حضور حسنہ ہوں۔جسے تیرے پاک بندوں اَولیاء و انبیاء نے حسنہ کہا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۶؍ اپریل ۱۹۰۹ء) : میں اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے اپنے اﷲ کا ذکر کرو اپنے باپوں کی مانند۔اِس میں یہ سمجھایا کہ