حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 279
کر دیں۔کہیں صفائی میں مدد دیں اور بادلوں میں جو آسمان و زمین کے درمیان اﷲ تعالیٰ کے قبضہ حکم میں مسخّر ہو رہے ہیں۔ضرور ہی ان باتوں میں اﷲ تعالیٰ کی ہستی، اس کی یکتائی، اس کی کاملہ صفات، حکمت، قدرت، عِلم ، رحم وغیرہ وغیرہ کے نشان ہیں مگر صرف اس قوم کے واسطے جو عقلِ سلیم رکھتے ہیں۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۲۴۹،۲۵۰) الْمُسَخَّرِ: مُفت کام میں لگائے گئے۔تسخیر کے علم والے دیکھیں۔ہمارے لئے بغیر کسی عمل پڑھنے کے سب کچھ مسخّر ہے۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹) (آیت نمبر ۱۶۶ البقرۃ) پس جو مومن ہے وہ اپنا محبوب اﷲ کو بناتا ہے۔وہ نہ اپنے پیرو مُرشد سے اتنی محبت کرتا ہے جتنی اﷲ سے چاہیئے اور نہ اپنی بیوی سے نہ دُنیا کی کسی اَور چیز سے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔقادیان ۲۵؍مارچ ۱۹۰۹ء) :جو ایسا نہیں کرتے وہ مُشرک ہیں۔جب کوئی عذاب آ جاتا ہے تو پھر جس صاحبِ قوّت یا صاحبِ جمال یا صاحبِ مال سے خدا کے برابر محبّت کرتے تھے وہ کسی کام نہیں آتا اس وقت پتہ لگتا ہے۔ کہ بَل بوتہ سب اﷲ ہی کے لئے ہے۔کوئی قوّت خدا کے مقابل کام نہیں دے سکتی۔حُسن و جمال ،