حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 280 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 280

عِلم و فضل کی قوّت تو تلواروں کے ماتحت ہے الہٰی قوّت کسی کے ماتحت نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان یکم اپریل ۱۹۰۹ء) بعض آدمی بعض اشیاء کو مختلف اغراض کے باعث پرانوںؔ سے پیارا سمجھتے ہیں۔تم نے سُنا ہو گا کہ ہزارں اپنے پرانوںؔ کو خدا کے سوا اَور اشیاء کی محبّت پر تیاگ دیتے ہیں۔پس سچّی تعلیم میں بجائے اس کے کہ باری تعالیٰ کو پرانوںؔ سے پیارا کہا جاوے اُس کو ہر ایک چیز سے زیادہ پیارا ہونے کا یقین کرایا جاوے اور یہی فائدہ ہے جو قرآن کریم کے لفظ مِنْ دُوْنِ اﷲِ سے حاصل ہوتا ہے اور یہی قرآن کریم کی تکمیل ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۱۶۲،۱۶۳) قرآن کریم نے ایک اَور شرک کی طرف بھی توجّہ دلائی ہے وہ یہ ہے کہ  یعنی جیسا پیار اﷲ سے کرتے ہو کسی اَور سے کرنا خدا کا شریک بنانا ہے۔۔نِدّ بنانا یُوں ہے کہ مثلاً ایک طرف آواز آ رہی ہے حَیَّ عَلَی الْفَلَاح اوردوسری طرف کوئی اپنا مشغلہ جس کو نہ چھوڑا۔تو یہ بھی شرک ہے۔(بدرؔ ۱۳؍جنوری ۱۹۱۰ء صفحہ۲)  :اسباب کے معنے تعلّقات کے ہیں یعنی ان کے باہمی تعلّقات قطع ہو جائیں گے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان یوم پنجشنبہ۔یکم اپریل ۱۹۰۹ء صفحہ۲۷)