حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 276
: بلامبادلہ رحم کرنے والا۔: سچّی محنتوں کو ضائع نہ کرنے والا بلکہ ان پر ثمرات مرتّب کرنے والا۔اَب اپنی ہستی اور صفتِ رحمانیّت کا ثبوت دیتا ہے۔پہلا ثبوت آسمان و زمین کی پَیدائش ہے اور رات و دن کا اِختلاف۔ایک چھوٹی سی پیالی انسان کسی کے پاس دیکھے تو یہ کبھی وہم میں نہیں آتا کہ خود بخود بن گئی۔تو اِتنا بڑا آسمان و زمین دیکھ کر یہ یقین کیوں حاصل نہ ہو کہ ان کا پیدا کرنے والا بھی کوئی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۵؍مارچ ۱۹۰۹ء) یہ فطری بات ہے کہ جب مختلف اشیاء کو خاص ترتیب سے رکھا ہؤا دیکھتے ہیں تو ایک بچّہ بھی سمجھ جاتا ہے کہ ان کا اِس ترتیب سے رکھنے والا ضرور کوئی ہے چہ جائیکہ ایک عقلمند انسان آسمان کو دیکھے ، زمین کو دیکھے ، اس کی مختلف مخلوقات کو ایک خاص نظام میں دیکھے۔دن رات کے کاموں میں ایک خاص انتظام نظر آئے اور پھر یہ نہ مانے کہ ان کا مرتّب کرنے والا بھی کوئی ہے مَیں تمہیں ایک قِصّہ سُناتا ہوں۔دارالسلطنت بغداد میں کچھ ایسے آدمی جمع ہو گئے جو دہریہ تھے۔ان میں سے چند آدمی ایک دفعہ حصرت امام ابوحنیفہ کے پاس آئے۔جب امام صاحب نے انہیں اپنے مکان میں جمع ہوتے دیکھا