حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 257 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 257

بنی اسحٰق ؑسے نہیں بلکہ بنی اسمٰعیلؑ سے ایک نبی ضرور مبعوث ہونے والا تھا۔یہ ایسی صاف اور صریح پیشگوئی ہے۔اِس کی کوئی تاویل نہیں ہو سکتی۔(تشحیذالاذہان جلد ۷ صفحہ ۳۲۸ تا۳۳۱)     : تیری توجّہ اِس بات کی طرف کہ آسمان سے وحی نازل ہو اور آخری قبلہ کھُلے۔(اخبار بدر قادیان ۲۵؍مارچ۱۹۰۹ء) : جنابِ الہٰی سے کام کرانے کے لئے بڑی توجّہ کی ضرورت ہے۔:یعنی مکّہ فتح ہو جائے گا۔(تشحیذالاذہان جلد۸نمبر۹صفحہ۴۴۰)