حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 232 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 232

دونوں صاحبوں کو ملا۔اسمٰعیلؑ اور اسحٰقؑ کی اولا د بہت بڑھی۔اُن سے قومیں پَیدا ہوئیں۔بادشاہ نکلے۔کنعان کے مالک ہوئے۔کوئی تخصیص بنی اسحٰقؑ کے لئے اس میں نہیں بلکہ زبور ۱۵:۹ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اسحٰقؑ سے جسمانی وعدہ تھا کیونکہ لکھا ہے کہ ’’ عہد جو ابراہیمؑ سے ہؤا اور اسحٰقؑ سے اُس کی قَسم کھائی اور بنی اسرائیل سے دائمی باندھا گیا اور یعقوبؑ سے بطور قانون کے مقرر ہؤا وہ کنعان کی زمین دینے کا وعدہ تھا۔‘‘ خاص خاص مگر ہم معنی وَعدوں کا بیان پیدائش باب ۱۷۔۱۹ خاتون سارہ آپ کی اولاد بیشمار ہو گی۔ً ً ۱۶۔۱۰ خاتون ہاجرہ آپ کی اولاد بیشمار ہو گی۔ً ً ۲۵۔۱۱ آپ کے فرزند اسحٰقؑ کو برکت دی اﷲ تعالیٰ نے۔ً ً ۱۷۔۲۰ آپ کے فرزند اسمٰعیلؑ کو برکت دی اﷲ تعالیٰ نے۔ً ً ۲۱۔۱ آپ کے دَرد و غم کو سُنا اﷲ نے۔ً ً ۱۶۔۱۱ آپ کے دَرد و غم کو سُنا اﷲ نے ً ً ۲۶۔۲۴ آپ کے فرزند کے ساتھ خدا تھا۔ً ً ۲۱۔۲۰ آپ کے فرزند کے ساتھ خدا تھا۔ً ً ۱۰۔۲۵ یہ تقسیم اﷲ تعالیٰ نے زمانۂ یقطان میں کر دی تھی۔ً ً ۱۷۔۸ آپ کی اولاد کو زمینِ کنعان دی گئی۔ً ً ۱۵۔۱۸ آپ کی اولاد کو زمین عرب عنایت ہوئی۔پیدائش باب ۱۷۔۱۹ آپ کے فرزند کا اﷲ تعالیٰ نے نام رکھا۔ً ً ۱۷۔۱۱ آپ کے فرزند کا اﷲ تعالیٰ نے نام رکھا۔ً ً ۱۷۔۱۶ آپ کا فرزند بادشاہوں اور قوموں کا باپ ہوا۔ً ً ۱۷۔۲۰ آپ کا فرزند بادشاہوں اور قوموں کا باپ ہؤا۔ً ً ۲۵۔۲۶ آپ کا فرزند بادشاہوں اور قوموں کا باپ ہؤا۔ً ً ۱۵۔۴ آپ کا فرزند پلوٹھا اور وعدۂ وراثت اور تسلّی کا پہلا مصداق تھا۔ً ً ۱۶۔۱۲ سارہ۔ہاجرہ آپ کو برکت دی گئی اور آپ کو بتایا گیا کہ وہ عربی ہو گا۔