حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 209
تو اَور طرز۔طرح طرح کے منصُوبے دِل میں اُٹھتے ہیں اور پھر ان کو پُورا کرنے کے لئے وہ کِسی کو محرم راز بناتے ہیں اور جس کے بہت سے ایسے محرم راز ہوتے ہیں تو پھر انجمنیں بن جاتی ہیں اﷲ تعالیٰ نے اِس سے روکا تو نہیں مگر یہ حکم ضرور دیا۔ ۔ (المجادلۃ:۱۰،۱۱) ایمان والو! ہم جانتے ہیں کہ تم منصوبہ کرتے ہو۔انجمنیں بناتے ہو مگر یاد رہے کہ جب کوئی انجمن بناؤ تو گناہ، سرکشی اور رسول کی نافرماں برداری کے بارے میں نہ ہو بلکہ نیکی اور تقوٰی کا مشورہ ہو۔بنی اسرائیل جب مصر کی طرف گئے تو پہلے پہل ان کو یوسف علیہ السّلام کی وجہ سے آرام ملا۔پھر جب شرارت پر کمر باندھی تو فراعنہ کی نظر میں بہت ذلیل ہوئے مگر آخر خدا نے رحم کیا اور موسٰی علیہ السّلام کے ذریعہ سے ان کو نجات ملی یہاں تک کہ وہ فاتح ہو گئے اور وہ اپنے تئیں (المآئدۃ:۱۹) سمجھنے لگے لیکن جب پھر ان کی حالت تبدیل ہو گئی۔ان میں بہت ہی حرام کاری، شِرک اور بَد ذاتیاں پھیل گئیں تو ایک زبردست قوم کو اﷲ تعالیٰ نے ان پر مسلّط کر دیا۔ (بنیٓ اسرآء یل:۶) ستّر برس وہ اس بلاء میں مُبتلا رہے۔آخر جب بابل میں دُکھوں کا زمانہ بیت ہو گیا اور ان میں سے بہت صلحاء ہو گئے حتّٰی کہ دانیال ، عزرا، حزقیل، یرمیاہ ایسے برگزیدہ بندگانِ خدا پَیدا ہوئے اور انہوں نے جنابِ الہٰی میں خشوع و خضوع سے دعائیں مانگیں تو ان کو الہام ہؤا کہ وہ نسل جس نے گناہ کیا تھا وہ تو ہلاک ہو چکی اب ہم ان کی خبر گیری کرتے ہیں۔اﷲ تعالیٰ کے کام دو طرح کے ہوتے ہیں ایک تو ایسے کہ ان میں انسان کو مطلق دخل نہیں۔مثلاً اب سردی ہے اور آفتاب ہم سے دُور چلا گیا ہے پھر گرمی ہو جائے گی اور آفتاب قریب آ جائے گا۔یہ کام اپنے ہی بندوں کی معرفت کرایا اور ان لوگوں کو سمجھایا کہ یہ بادشاہ اَب ہلاک ہونے والا ہے پس تم میدوفارس کے بادشاہوں سے تعلق پیدا کرو کیونکہ عنقریب یہ دُکھ دینے والی قوم اور ان کی سلطنت ہلاک ہو جائے گی۔پس اﷲ نے دو فرشتے ہاروت اور ماروت نازل کئے۔ہرتؔ کہتے ہیں زمین کو مصفّا کرنے کو اور مرتؔ زمین کو بالکل چٹیل میدان بنا دینا۔گویا یہ امر ان فرشتوں