حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 207
َ:پیچھے پڑے ہوئے ہیں اس کے جو ایک زمانہ میںدو فرشتوں پر نازل ہؤا تھا(ان فرشتوں کا کام تھا کہ بابل کو ویران کر کے صاف کر دیں اِسی واسطے ان کو ہاروت و ماروت کہا گیا)اس وقت تو یہ کامیاب ہو گئے کیونکہ خدا کے منشاء کے ماتحت تھا مگر اَب تو یہ کُفر ہے کیونکہ ایک نبی کے مقابلہ میں ہے۔اس وقت تو ہم نے ان کو ہدایت کر دی تھی کہ اسے بے موقع استعمال کر کے کافر نہ بننا اور دوسری یہ بات ہے کہ اپنی عورتوں کو بھی اِس راز کی خبر نہ کرنا کیونکہ عورت کمزور ہے اس کے ذریعے بات نکل جاتی ہے یہ مطلب ہےکا۔بس یہاں یہ بات ختم ہوئی۔اَب فرماتا ہے اَب یہ یہود پھر انہی باتوں کو تعلیم و تعلّم کرتے ہیں مگر بجائے فائدے کے نقصان اُٹھاتے ہیں اِس لئے کہ آگے تو ملائکہ کے ذریعہ یہ باتیں القاء ہوئی تھیں۔چنانچہیَتَعَلَّمُوْنَ کے ساتھ مِنْھُمَا (ان دو فرشتوں سے آیا ہے ) اَب یہ شیطانی القاء ہے۔بہتر تھا کہ وہ ان شرارتوں کی بجائے ایمان لاتے اور تقوٰی اختیار کرتے اور دُنیا و آخرت میں فلاح پاتے۔ایسی منصُوبہ بازیوں کی کمیٹیوں کا سورۃ مجادلہ:۹ میں مفصّل ذکر ہے جہاں فرمایاِ کیاتجھے معلوم نہیں ان لوگوں کا حال جن کو منصُوبہ بازی کی خفیہ کمیٹیوں سے منع کیا اور وہ پھر وہی کرتے ہیں جن سے منع کئے جا چکے ہیں اور وہ خفیہ سازشیں کرتے ہیں۔گناہ، سرکشی اور رسول کی مخالفت کی۔اور پھر آگے چل کر ارشاد فرماتا ہے (المجادلۃ:۱۰،۱۱) سُنو! اے مومنو! جب کوئی تم خفیہ مشورہ کرو تو اس میں کوئی گناہ اور سرکشی کی اور رسول کی مخالفت کی بات نہ ہو بلکہ نیکی اور تقوٰی کے متعلق سر گوشی ہو۔اُس اﷲ سے ڈرو جس کے حضور اکٹھے کئے جاؤ گے یہ جو خفیہ انجمنیں ہیں یہ شیطانی کام ہے صرف مومنوں کو گھبراہٹ میں ڈالنے کے لئے مگر الہٰی اِذن کے سوا کوئی ضرر انہیں نہیں پہنچا سکتے اور اﷲ تعالیٰ پر ہی چاہیئے کہ مومن توکّل کریں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍مارچ ۱۹۰۹ء) یُعَلِّمُوْنَ النَّاسَ السِّحْرَ:فری میسنوں کے لاج کا نام جادو گھر اَب تک مشہور ہے۔ہاروت و