حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 199 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 199

تَمَنَّوُا الْمَوْتَ: اِس کے دو معنے ہیں۔دونوں پسند ہیں۔ایک تویہ کہ تم سب مِل کر اس نبی کے مَرنے کی دعائیں کرو اور پھر دیکھو کہ یہ دعا مقبول ہوتی ہے یا نہیں یا اُلٹی تم پر پڑتی ہے یا وہ جنگ کر لو جو ایک گروہ کو فنا کر دے۔موت بمعنی جنگ۔قرآن کریم میں بھی آیا ہے۔چنانچہ فرمایاوَ لَقَدْ کُنْتُمْ تَمَنَّوْنَ الْمَوْتَ (اٰلِ عمران:۱۴۴) (ضمیمہ اخبار بدر ؔ قادیان ۲۵؍فروری ۱۹۰۹ء)    :یہ تو زیادہ جینے کی حِرص میں مجوسیوں سے بھی بڑھے ہوئے ہیں جن میں ایک دعائیہ فقرہ ہے کہ ہزار سال بِزی۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۵؍فروری ۱۹۰۹ء) :ہزار سال بِزی (۲)یاجوج ماجوج کے خروج کی بابت پیشگوئی ہے کہ ہزار سال بعد ہو گی بعض کہتے تھے اس وقت تک جیئیں۔پھر تو مان لیں۔فرمایا یہ بات عذاب سے نہیں بچا سکتی۔(تشحیذالاذہان جلد ۸نمبر۹صفحہ ۴۳۸)