حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 185 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 185

وَ اَنْتُمْ تَشْھَدُوْنَ: تم نے اِس معاہدہ پر اپنی گواہیاں ثبت کر دیں۔اِس سے آگے خدا تعالیٰ فرماتا ہے پھر تم وہی ہو کہ اپنے لوگوں کو قتل کرانا اور جلاوطن بنانا چاہتے ہو اِس طرح کہ تَظٰھَرُوْنَ عَلَیْھِمْ بِالْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ ،بدکاری اور ظلم کے لئے ان کی پیٹھ بھرتے ہو۔مدد دیتے ہو۔قیدیوں کو تو چندہ دے کر چھڑاتے ہو مگر جو اس سے بُرا کام ہے جلاوطن کرانا اس سے باز نہیں آتے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۵؍ فروری ۱۹۰۹ء) اَفَتُؤْمِنُوْنَ بِبَعْضِ الْکِتٰبِ :یہ مرض آجکل بہت ساری ہے کہ ایک ہی کتاب کے بعض احکام کی تو تعمیل کی جاتی ہے بعض کی مطلق پرواہ نہیں کرتے۔کئی لوگ ایسے ہیں جو نماز پڑھتے ہیں مگر زکوٰۃ کا خیال تک نہیں۔روزے رکھتے ہیں مگر نہیں سوچتے کہ کسی پر ظلم کرنا بُرا ہے۔یُوں تو تہجّد گذار ہیں مگر لڑکیوں کو میراث دینے کی قَسم ہے۔یہ بہت بُری بات ہے اس سے بچو ورنہ اسکی