حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 186 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 186

سزاجہنّم ہے۔وَمَا اﷲُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ :یہ ایک پیشگوئی تھی جو اپنے وقت پر پوری ہوئی۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۵؍ فروری ۱۹۰۹ء) اﷲ تعالیٰ نے اپنے کامل احسان اور کامل فضل اور کامل رحمانیّت سے مسلمانوں کو ایک کتاب دی ہے۔اس کا نام قُرآن ہے مَیں نے اس کو سامنے رکھ کر بائیبل اور انجیل کو پڑھا ہے اور ژندو اوستا کو پڑھا ہے اور ویدوں کو بھی پڑھا ہے وہ اس کے سامنے کچھ ہستی نہیں رکھتے۔قرآن بڑا آسان ہے۔مَیں ایک دفعہ لاہور میں تھا۔ایک بڑا انگریزی خوان اس کے ساتھ ایک اَور بڑا انگریزی خوان نوجوان تھا۔ہم ٹھنڈی سڑک پر چل رہے تھے۔اُس نے مجھے کہا کہ قرآن کریم میں آتا ہے وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ (القمر:۴۱)مگر قُرآن کہاں آسان ہے۔ہم دوسری کتابوں کو جمع کرتے اور ان کی زبانوں کو سیکھتے کہ پہلے ہمیں ان کتابوں کا ملنا مشکل اور پھر ان زبانوں کا سیکھنا مشکل اور پھر ان کو ایک زبان میں کرنا مشکل۔پھر اس کی تفسیر کون کرتا۔قرآن کریم نے دعوٰی کیا ہیفِیْھَا کُتُبٌ قَیِّمَۃٌ (البیّنۃ:۴)جو کتاب دُنیا میں آئی اور جو اس میں نصیحتیں ہیں ان تمام کا جامع قرآن ہے باوجود اس جامع ہونے کے ایک ایسی زبان میں ہے جو ہر ایک ملک میں بولی جاتی ہے۔قرآن کریم میں تین خوبیاں ہیں۔پہلی کتابوں کی غلطیوں کو الگ کر کے ان کے مفید حصّہ کو عمدہ طور پر پیش کیا ہے اور جو ضروریات موجود ہ زمانہ کی تھیں ان کو اعلیٰ رنگ میں پیش کیا اِس کے سوا جتنے مضامین ہیں اﷲ کی ہستی ، قیامت ،ملائکہ، کتب، جزا و سزا اور اَخلاق میں جو پیچیدہ مسئلے ہیں ان کو بیان کیا جیسے کہ کوئی بدکار ہمارے مذہب پر ناپاک حملہ کرے تو اس کے مقابلے کے لئے فرمایا کہ انکو گالیاں مت دو۔ (الانعام:۱۰۹)پھر وہ اﷲ کو اپنی نادانی کے سبب گالیاں دیں گے۔ (الانعام:۱۰۹)ہر ایک اُمّت کے لئے وہ اعمال جو اس کے کرنے کے قابل تھے وہ اس کے سامنے خوبصورت کرکے پیش کئے گئے تھے۔مگر پھر اندھوں کیلئے روشنی کا کیا فائدہ۔مَیں نے اس کا مقابلہ دوسری کتابوں سے کیا ہے۔انجیل کو دیکھو وہ تو اِس سے شروع ہوتی ہے کہ فلاں بیٹا فلاں کا اور فلاں بیٹا فلاں کا مِگر قرآن کریم الحمد سے شروع ہوتا ہے اور انجیل کے آخر میں لکھا ہے کہ پھر اس کو یہودیوں نے پھانسی دے دیا۔ہماری کتاب کے آخر میں قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ۔مَلِکِ النَّاسِ۔اِلٰہِ النّاسِ(النّاسِ:۲تا۴)لکھا ہے۔بڑا افسوس ہے کہ مسلمانوں کے پاس ایک ایسی اعلیٰ کتاب ہے مگر وہ عمل درآمد کے لئے