حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 180 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 180

اصل یہ ہے کہ اصل کتاب کا پتہ ہی نہیں ہے۔۱؎ جھوٹی باتیں اب جو کچھ ان کے ہاتھ میں ہے وہ ذاتی خیالات ہیں۔غرض اِس قِسم کا تو مذہب کمزور ہے اور پھر اس پر طرفہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے طریقِ اشاعت کی وجہ سے، کہیں خوبصورت عورتوں کے ذریعہ تبلیغ کر کے، کہیں ہسپتالوں کے ڈھنگ ڈال کر اخبارات اور رسالجات کی اشاعت سے کوئی قوم، کوئی خاندان ایسا نہیں چھوڑا جس میں سے کسی نہ کِسی کو گمراہ نہ کر لیا ہو۔(الحکم ۳۱؍مارچ ۱۹۰۱ء صفحہ۷)    :اس پر دعوٰی کہ ہم کو آگ نہ چھُوئے گی وہ جھُوٹ کہتے ہیں۔ہم جنابِ الہٰی کا قاعدہ بتلاتے ہیں  جنہوں نے بدیاں کیں اور ان کو ان کی بدیوں نے گھیر لیا تو وہی دوزخی ہیں اور  جو لوگ ایمان لاتے اور عملِ صالح کرتے ہیں ان کو دُنیا میں بھی جنّت اور آخرت میں بھی جنّت ہے۔(الفضل ۲۶؍نومبر۱۹۱۳ء صفحہ۱۵) اور کہتے ہیں ہم کو آگ نہ لگے گی مگر کئی دن گنتی کے۔تُو کہہ۔کیا لے چکے ہو اﷲ کے یہاں