حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 153 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 153

  یَسْتَحْیُوْنَ: عورتوں کو زندہ رکھتے۔دوسرے معنے میرے نزدیک یہ ہیں کہ ان کے حیا کو سَلب کرتے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍فروری ۱۹۰۹ء) : انعام (تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر ۹ صفحہ ۴۳۷)   فَرَقْنَابِکُمْ: دریا کو تمہارے لئے الگ کر دیا۔کس طرح کیا؟ دوسری آیت میں فرمایا ہے  (طٰہٰ:۷۸) ایک راستہ اِس دریا میں خشک نکال دیا ہے۔: ایک فضل تو یہ تھا کہ دشمن کو ہلاک کر دیا اب دوسرا فضل یہ ہؤا کہ دشمن کو تمہاری آنکھوں کے سامنے ہلاک کیا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۸؍فروری ۱۹۰۹ء) میں ایک خاص لذّت ہے۔دشمن کو ہلاک تو کیا مگر آنکھوں کے سامنے۔دشمن تو مَرا ہی کرتے ہیں مگر آنکھوں کے سامنے کسی دشمن کا ہلاک ہونا ایک لذیذ نظارہ ہے جو آخر اس متّقی کو نصیب ہؤا۔(بدر ۲۳؍ جنوری ۱۹۰۸ء)   َ: اور تم مُشرک ہو گئے۔(لقمٰن:۱۴)