حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 139
اَزَلّ ای اِسْتَزَلَّ اٰدَمَ وَحَوَّا وَ دَعَا ھُمَا اِلَی الذَّلَّۃِ وَھِیَ الْخَطِیَّۃٌ(کتاب التاویل تفسیر خازن)غرض آدم علیہ السّلام اس ملک سے چل دیئے اور کسی اَور زمین میں جا کر آباد ہوئے۔توریت شریف میں لکھا ہے’’ خداوند خدا نے آدم علیہ السّلام کو پہلے باغِ عدن میں رکھا کہ اس کی باغبانی اور نگہبانی کرے‘‘ (پیدائش۲باب ۱۸ اور پیدائش ۳ بان ۲۴) آیت میں ہے اس نے آدم کو نکال دیا اور باغِ عدن کے پورب کی طرف کروبیوں کو جو چمکتی تلوار کے ساتھ چاروں طرف پھرتے تھے مقرر کیا۔تو غالباً یہ وہ مکان تھے جہاں قائن جا کر آباد ہؤا۔سو قائن خداوند کے حضور سے نکل گیا اور عدن سے پورب کی طرف نود کی زمین میں جا رہا‘‘۔(پیدائش ۴ باب ۱۶) اور یہ بھی فرمایا کہ ہم اِس واسطے تم کو نکالتے ہیں کہ تم لوگوں میں باہمی عداوت ہے اور باہمی عداوت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے کہ آخر کچھ قوموں کو نکلنا پڑتا ہے۔سوچو آریہ ہند میں کِس طرح آئے۔مقامِ تامّل اور غور ہے۔اب بھی اگر ناعاقبت اندیشوں کے باعث محرّم۔دسہرہ وغیرہ کے فسادات ہوتے رہے تو بہت ساروں کو حکم ہو گا پورٹ بلیئر چلے جاؤ اور یُوں مجبوراً(پورٹ بلیئر) ٍ کی تعمیل کرنی پڑے گی۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۱۳۵،۱۳۶) فَاَزَلَّھُمَا الشَّیْطٰنُ: شیطان کو بھی ایک موقع معلوم ہؤا اس نے پھسلانا چاہا۔عَنْھَا۔اس درخت سے۔قرآن مجید میں لکھا ہے کہ (طٰہٰ:۱۱۶) کچھ مدّت کے بعد آدم حکمِ الہٰی کو بھُول گئے اور یہ کسی انسان کے لئے موجبِ تعجب نہیں ہو سکتا۔ہم دیکھتے ہیں کہ آدمی نماز کے لئے بڑے اہتمام کے ساتھ گھر سے آتا ہے وضو کرتا ہے۔پھر پہلی رکعت دوسری سے بالکل مختلف ہے پھر بھی بھُول جاتا ہے۔قرآن مجید کی آیات کا بھی یہی حال ہے۔بعض وقت معمولی آیت قرأت کے وقت بھُول جاتی ہے۔روزہ رکھا جاتا ہے مگر بھُول کر پانی پی لیتے ہیں یہ عجائباتِ قدرت ہیں۔اَخْرَجَھُمَا: اﷲ نے نکال دیا اس حالت سے جس میں وہ تھے۔پھر خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ جب بعض تمہارے دشمن بھی ہیں تو تم چَوکس رہو۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۸؍فروری ۱۹۰۹ء)